Tag Archives: پوائنٹس ٹیبل

سری لنکا کے سوا سب ٹیموں نے فتح کاذائقہ چکھ لیا،اپ سیٹ شکست کے باوجود پروٹیزپوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر



ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ سے اپ سیٹ شکست کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی پوزیشن کو فرق نہیں پڑا التبہ رن ریٹ میں تنزلی ہوئی ہے ۔
ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ کے اختتام پرایونٹ کی تمام ٹیموں نے اپنے تین تین میچزمکمل کرلئے ہیں بھارت تینوں میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی تینوں میچز جیت چکی ہے لیکن کم رن ریٹ کی وجہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدر لینڈ سے اپ سیٹ شکست کے باوجود تیسرے نمبر پر ہے البتہ اس کا نیٹ رن ریٹ1.385 ہوگیا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پاکستان کی ہے ۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں نے فتح کا مزہ چکھ لیا ہے تاہم سری لنکا واحد ٹیم ہے جسے اب تک ایک بھی فتح حاصل نہیں ہوسکی اور وہ تینوں میچز میں شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر پر ہے۔

 

کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ



کرکٹ کے عالمی مقابلے میں افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہو گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں افغانستان نے یہ دوسری فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے 6 پوائنٹس ہیں، بھارتی ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے۔

دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔ اس نے بھی 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سمیٹی ہے۔

تیسری پوزیشن پر اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں اور اس نے 2 میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے، جس نے 3 میچ کھیلے اور 2 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست ہوئی۔

انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر، افغانستان چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، نیدر لینڈ نویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر ہے۔