Tag Archives: پی سی بی

راشد لطیف کے الزامات، پی سی بی کا ردعمل آگیا



سابق کپتان راشد لطیف کے دعوؤں پر پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ذرائع نے راشد لطیف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو کوئی کال یا پیغام نہیں بھیجا۔

بورڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے جمعہ کو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ساتھ طویل فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے کو حل کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی تعریف کی جبکہ بھارت میں ملاقات کو بھی مثبت قرار دیا۔

آفیشل نے اس بات پر زور دیا کہ کپتان اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان خوشگوار بات چیت کے پیش نظر بابراعظم کو نظر انداز کرنے کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی



آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل تین ناکامیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین  اورسابق کرکٹرز سے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں  ٹیم کو سپورٹ کیاجائے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مسلسل تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں، امید ہے پاکستانی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

 

مزید5 کرکٹرز کوسینٹرل کنٹریکٹ مل گیا، سرفراز کی ترقی



پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے مزید5 کرکٹرز کوسینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق 3 سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوگا۔ ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل نجم سیٹھی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے دی تھی، لیکن ذکا اشرف کی سربراہی میں نئی کمیٹی نے اس فہرست کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں ابرار احمد اور نعمان علی ’سی‘ کیٹگری، طیب طاہر، عامر جمال اور ارشد اقبال کو ’ڈی‘ کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو اس سے پہلے ’ڈی‘ کیٹیگری میں رکھا گیا تھا لیکن اب ’بی‘ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا: ذکا اشرف قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے بھارت پہنچ گئے



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کرکٹ ورلڈ کپ کا اہم میچ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے انڈیا پہنچ گئے ہیں۔

ذکا اشرف قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھارت پہنچے ہیں، ذکا اشرف 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیدیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا اہم میچ دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ ذکا اشرف اپنے دورے کے دوران سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارت روانگی سے قبل اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھارت جا رہا ہوں، انہوں نے قومی ٹیم کو پیغام دیا کہ بھارت کے خلاف بے خوف ہو کر کھیلیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور صحافیوں کو ویزے نہ ملنے پر میں نے بھارت جانے کا ارادہ ترک کر دیا تھا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو ویزے حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

پی سی بی نے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی



لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کرکٹرز کیلئے پلیئرز ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفی رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکا اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔

کمیٹی کے اجلاس میں ایشیا کپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، منیجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی، جبکہ اجلاس میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بحث کی گئی۔

بابر اعظم بڑا کھلاڑی، سرفراز سے زیادتی ہوئی ہے تو ازالہ کریں گے: ذکا اشرف



لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں بابر اعظم بہت بڑا کھلاڑی ہے، سرفراز احمد سے زیادتی ہوئی ہے تو ازالہ کریں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023 میں ابھی وارم اپ میچ ہوا ہے، پلیئرز ایڈجسٹ ہو رہے ہیں، ٹیم کم بیک کرے گی، ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے، ہماری ساری دعائیں ٹیم کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور ان کی ٹیم کو میرے آنے سے پہلے رکھا گیا تھا، غیر ملکی کوچز سے معاہدے کی اگر پاسداری نہ کریں تو بورڈ کی بدنامی ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ مکی آرتھر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پوریورلڈ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں دستیاب ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے بعد تبدیلی ہوگی یا نہیں، اس پر میں ابھی کوئی بات نہیں کروں گا، میگا ایونٹ کے بعد ٹیم کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ٹاپ پلیئرز ہیں جو پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، لیگ کرکٹ کی چمک دمک سے انٹرنیشنل ٹیموں کو مشکلات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز کا فیصلہ میں نے نہیں کیا، کرکٹ کے فیصلے کرکٹرز کرتے ہیں، پلیئرز کو زیادہ پیسے اس لیے ہی دیے ہیں کہ وہ پاکستان ٹیم کو ترجیح دیں۔

ورلڈ کپ 2023،پی سی بی نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا



لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ورلڈ کپ 2023 کیلیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے منیجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو ہیوٹک جبکہ مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی نے آفتاب خان کو فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان کو اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم کو ٹیم ڈاکٹر، ڈریکس سائمن اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ مقرر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی ہوں گے جبکہ عثمان انوری سیکیورٹی منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔پی سی بی نے مقبول بابری کو سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز کو اینالسٹ اور ملنگ علی کو مساجر مقرر کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی



لاہور ( این این آئی) بھارت میں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے اعلان کریں گے کہ کونسی ٹیم ہے، ہم نے جو لوگ سلیکٹ کیے ہیں، اللہ اس میں برکت ڈالے، اور انشااللہ پاکستان فتح یاب ہو کر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 15کھلاڑیوں کو اسکواڈ دے سکتے ہیں اور 3 ریزور کھلاڑی ہیں، جو ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کپیر)، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ جو ریزور کھلاڑی ہیں، ان میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں، انشا اللہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔

ان سے پوچھا گیا کہ حسن علی کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے، ان کی انجریز کی بھی مسائل ہیں، انہیں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ ۔اس کے جواب میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ جس طرح نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، دوسری چیز یہ ہے کہ فاسٹ بالر میں انجریز . جس طرح حسنین بھی زخمی ہیں۔

ڈاکٹرز نے ان کے اینکل کا بھی آپریشن کیا ہے، احسان اللہ کی بھی کہنی کا آپریشن ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بائولنگ میں ہمارے پاس آپشن تھوڑے کم ہیں، اگر آپ نے حسن علی کو لندن پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھا یا ان کی دیگر پرفارمنس ہیں، ان کی کارکردگی بہتر رہی۔

تجربہ کار بالر ہیں، یہ بات درست ہے کہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن میگا ایونٹس میں پاکستان کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ باہر ہوئے، ہمیں ایسا بالر چاہیے تھا، جو نئی گیند سے بائولنگ کر سکے، تو میرا خیال ہے کہ حسن علی بہترین چوائس ہے، یہ پرانی گیند سے بھی اچھی بالنگ کرتے ہیں، اور ان کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔