آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش کی 3 وکٹیں 23 رنز پر گر گئیں۔
بنگلہ دیش کوپہلا نقصان صفر پر اٹھانا پڑا جب شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسن کو آؤٹ کیا، بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ تیسرے اوور میں گری جب شاہین آفریدی کی گیند پرنجم الحسن شانتو اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی جب مشفیق الرحیم وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔
آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے