گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ



اسلام آباد(این این آئی)نگران حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کیگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے۔

گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، عماد وسیم



اسلام آباد (این این آئی)آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے انگلینڈ کی بائولنگ کمزور ہے، ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے انگلینڈ کی بائولنگ کمزور ہے، ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔عماد وسیم نے کہا کہ کپتان بن گیا تو ٹیم میں کھیلنے کے لیے محمد عامر کو پہلی کال کروں گا۔

کون سے پاکستانی کرکٹر نوال سعید کو میسجز بھیجتے ہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف



پاکستان کی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کئی قومی کرکٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوال سعید نے کہا کہ جب کرکٹرز کے ویریفائیڈ اکائونٹس سے میسجز بھیج کر تعریف کی جاتی ہے تو میں حیران ہوتی ہوں، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تو کبھی میسجز نہیں آئے، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کرکٹرز کو پیغام دیا کہ آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایسا کریں گے تو بالکل عجیب لگے گا۔

نوال سعید نے مزید کہا کہ میں نے بطور گلوکارہ کیریئر کا آغاز کیا تھا مگر بعد میں اداکاری کی طرف آ گئی۔

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی مقبول ہو جائوں گی، جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوست اداکار نورحسن کے ساتھ برائیڈل شوٹ کروانے پر نور کے والدین کو رشتہ داروں کے فون آنے لگے تھے کہ آپ نے بیٹے کی شادی کر لی ہے مگر ہمیں نہیں بلایا۔

بھارتی وکیل نے زینب عباس کے بعد محمد رضوان کو نشانے پر رکھ لیا



پاکستان کی خاتون اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی وکیل وینیت جندال نے اب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

محمد رضوان کی جانب سے نیندرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران گرائونڈ میں نماز ادا کرنے پر وینیت جندال نے آئی سی سی کو شکایت کر دی ہے۔

بھارتی وکیل کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کھیل کی روح کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضوابط کے بھی منافی ہے۔

بھارتی وکیل نے مزید کہا ہے کہ رضوان کی جانب سے اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کے باعث کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، رضوان کی جانب سے اُس وقت نماز ادا کی گئی جب دوسرے کھلاڑیوں کو وقفے کے دوران پانی کا انتظار تھا۔

جندال نے یہ بھی کہا ہے کہ محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اپنی جیت کو غزہ کے نام کیا، اس سے بھی ان کے نظریات واضح ہوتے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی اسٹیڈیم میں نماز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔

بھارتی وکیل کی جانب سے آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور



اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات فراہم کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 دنوں میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوتا، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معلومات کے حصول کا تقاضہ کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے۔

درخواست گزار کو انٹراکورٹ اپیل اور سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے جمع کرائی گئی فیس واپس کی جائے، فیصلے کو اردو میں بھی جاری کیا جائے، معلومات فراہم کرنے والا وجوہات کے جائزے کا پابند ہے۔یاد رہے کہ عدالت نے 27 ستمبر کو درخواست گزار مختار احمد اور اٹارنی جنرل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مختار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

درخواست گزار نے بعد ازاں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا جس پر انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات دینے کا کہا تھا۔انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پر درخواست گزارنے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی،کئی پروازیں متاثر



کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کو فیول کی فراہمی بند کردی جس کے باعث پروازیں متاثر ہوگئیں۔پی ایس او اورپی آئی آئی میں واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان سے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس او کو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے وزارت ہوابازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف عمران خان کی درخواست نمٹا دی گئی



سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی کہ عمران خان کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے جیل میں ٹرائل کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آج عمران خان کی جانب سے لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹا و بے بنیاد قرار دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ



کرکٹ کے عالمی مقابلے میں افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہو گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں افغانستان نے یہ دوسری فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے 6 پوائنٹس ہیں، بھارتی ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے۔

دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔ اس نے بھی 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سمیٹی ہے۔

تیسری پوزیشن پر اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں اور اس نے 2 میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے، جس نے 3 میچ کھیلے اور 2 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست ہوئی۔

انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر، افغانستان چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، نیدر لینڈ نویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر ہے۔

مہنگائی کے ہاتھوں پریشان حال عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا


Featured Video Play Icon

دوپرندے 10لاکھ سعودی ریال میں فروخت



ریاض(این این آئی) سعودی فالکن کلب کی چوتھی نیلامی میں دو پرندے 146,000 ریال میں فروخت ہونے کے بعد فروخت کی رقم تقریبا 1 ملین سعودی ریال ($266,000) تک پہنچ گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیلامی ریاض کے قریب کلب کے ملہم ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوئی اور 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

نیلامی کے مقامی پلیٹ فارم پر دو شاہین پیش کیے گئے تھے جنہوں نے مملکت اور اس سے باہر کے شائقین اور شاہین بازوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

بھارت کا 2036 کی اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کا اعلان



ممبئی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2036 کی اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بولی لگائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا قوم کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ہندوستان ایونٹ کو منظم کرنے کی کوشش کرے گا۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ہاکی ورلڈ کپ اور جاری کرکٹ ورلڈ کپ سمیت عالمی ایونٹس منعقد کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا خواہاں ہے۔ بھارت عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرانے کا بھی خواہش مند رہتا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے انعقاد میں عوامی اخراجات میں اربوں ڈالر شامل ہوں گے۔

اس ایونٹ کے انعقاد سے اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ملک میں تعمیرات میں اضافہ ہوگا۔ غیر ملکی زائرین کے اخراجات کے ساتھ مزید سامان اور خدمات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔مودی نے کہا کہ 1.4 بلین لوگوں کا ملک بھی 2029 کے یوتھ اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

بھارت میں اب تک منعقد کیے جانے والے سب سے بڑے کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں سے ایک نئی دہلی میں 2010 کے دولت مشترکہ کھیل تھے۔اگلے سمر اولمپک گیمز 2024 میں پیرس میں ہوں گے۔ اس کے بعد 2028 میں لاس اینجلس اور 2032 میں برسبین۔ پولینڈ میں ہوں گے۔ میکسیکو اور انڈونیشیا ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے 2036 کے ایونٹ کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کر رکھی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر بجلی کی بندش، سی اے اے کی وضاحت



کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر بجلی کے بریک ڈائون سے کوئی بھی پرواز کسی خطرہ سے دوچار نہیں ہوئی۔

اپنے وضاحتی بیان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز کو تیز ہوا کی وجہ سے گرائونڈ کرایا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے رات 11 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔

سی اے اے گرڈ اسٹیشن سے رات 11 بج کر 19 منٹ پر بجلی بند ہوئی جسے رات 11 بجکر 56 منٹ پر بحال کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی بند ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

مسافروں کی بورڈنگ، چیکنگ ان اور امیگریشن کا سلسلہ رک گیا۔جناح ٹرمینل کے اسٹینڈ بائی جنریٹر سسٹم بھی خراب پائے گئے جس کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں بجلی بحال کر دی گئی