ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، پاور ڈویژن میں چوروں کے سہولت کار پکڑے گئے



کراچی(این این آئی)بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بیٹھے لوگ ہی اِن کی بنیادیں کھوکھلی کرنے لگے،بجلی چوروں کیخلاف جاری حالیہ مہم کے دوران بڑا انکشاف ہواہے کہ پاور ڈویژن کے مطابق پشاور، حیدر آباد اور سکھر میں ڈسکوز ملازمین بجلی چوروں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کی نشاندہی کر چکی ہے البتہ نام ظاہر نہیں کیے گئے ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں بھجوا دی گئیں۔

سندھ اورخیبرپختونخوا میں بجلی چوری میں واپڈا ملازمین کی سہولت کاری کرنے والے بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران بڑا انکشاف ہوا ہے کہ پشاور، حیدر آباد اور سکھر میں ڈسکوز ملازمین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایک طرف گردشی قرضی میں کمی کیلئے بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری ہے تو دوسری طرف چوروں کو پکڑنے والے ہی الٹا قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے والوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق پشاور، حیدر آباد اور سکھر ریجن میں سالانہ 235 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے حکومتی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ تینوں ڈسکوز کے ملازمین چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، تبھی تو باربار نوٹسز کے باجود ریکوری کے اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔

ملزمان کی نشاندہی ہو چکی لیکن ابھی نام ظاہر نہیں کیے گئے۔وزارت توانائی کی درخواست پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے پیسکو، حیکسو اور سیپکو میں خصوصی ٹیمیں بھجوا دیں۔

ڈائریکٹرز کی سربراہی میں بھجوائی گئی ٹیموں کو بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کی فوری گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔ وزارت توانائی نے رواں ہفتے ڈی جی ایف ائی کو خط لکھ کر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے مدد مانگی تھی۔

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی گلوکار جواد احمد نے ترانہ ریلیز کر دیا



پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خصوصی ترانہ ریلیز کر دیا ہے۔

گلوکار جواد احمد نے ورلڈ کپ کے لیے تیار کیے گئے ترانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

گلوکار نے خصوصی ترانہ ’جیت کی لگن، کے عنوان سے تیار کیا ہے اور اس کی ریکارڈنگز کے لیے مختلف کرکٹ گرائونڈز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

موسیقار ساحر علی بگا نے اس خصوصی ترانے کا میوزک ترتیب دیا ہے جبکہ ڈائریکشن دینے والوں میں دلاویز علی شامل ہیں۔

گلوکار جواد احمد نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواد احمد کہتے ہیں کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہی کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت



ممبئی (این این آئی) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن 15 اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔

بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بگ باس کے گھر میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ شو میں شامل افراد اپنے پیاروں سمیت مداحوں سے بھی رابطے میں نہیں رہ پاتے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج بگ باس تک نے اپنے مصدقہ اکائونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔

اس کے علاوہ کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان امیدواروں کو سوشل میڈیا تک رسائی بھی اس بار ممکن ہوگی جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

ماہرہ خان نے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کردی



کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ماہرہ خان نے عزیز و اقارب اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ماہرہ خان اور ان کے دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سلیم کریم رواں ماہ کے آغاز میں مری سے قریبی واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز وقتا فوقتا سامنے آ رہی ہیں۔

اب گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے سر بکھیرے اور کلام تو جھوم جھوم پیش کر کے تمام حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے،میرا تمام پیار اور عزت ان کیلئے، الحمد اللہ، شکر، صبر، شکر۔

معروف اداکارہ غزل شاہ گہرے صدمے سے دوچار



کھڈیاں خاص (این این آئی) معروف اداکارہ، گلوکارہ، بیوٹیشن غزل شاہ معروف ہوسٹ و اینکر ماجدعلی کی ناگہانی وفات پر روپڑیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے غزل شاہ نے کہاکہ ماجد علی میرے بھائیوں جیساتھا اور اس نے اس کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی تھی وہ واحد بندہ تھا جو میری ہرکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتا اور مجھے ڈھیروں دعائیں دیاکرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماجد علی کی ناگہانی وفات نے دل بوجھل کردیاہے، یوں لگتا ہے میرے اوپر سے ایک بھائی کا ہاتھ اٹھ گیا ہے۔

غزل شاہ نے کہاکہ ماجد علی جتنا اچھا ہوسٹ تھا اتنا پیارا اور ملنسار انسان بھی تھا، اس فیلڈ میں کوئی اس سے ناراض نہیں تھا بلکہ سب اس سے خوش تھے اوراسکی عزت کیا کرتے تھے کیونکہ اس نے جس کسی کو بھی بلایا عزت احترام سے بلایا۔

غزل شاہ نے کہاکہ اس کی وفات کا ابھی تک یقین نہیں ہو رہا اور مدتوں ہوگا بھی نہیں دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اللہ اسے کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے



اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں نے ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا۔

اپسوس نے پاکستانیوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا جس کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا. پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

دس فیصد پاکستانیوں کے مطابق بھارت، 6 فیصد کے نزدیک آسٹریلیا جبکہ 5 فیصد کی رائے میں نیوزی لینڈ عالمی چیمپئن ہوگا۔

پاکستانیوں کی اکثریت نے سیمی فائنلز کے لیے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا۔

سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی ورلڈ کپ کو گہری دلچسپی سے فالو کررہے ہیں، 63 فیصد دلچسپی کے ساتھ جبکہ سات فیصد لوگ ورلڈ کپ پر گہری نظر نہیں رکھتے۔

بھارتی میچ فکسر بھی رمضانی کو خریدنے میں ناکام


Featured Video Play Icon

کون کس پر بھاری؟ماہر علم نجوم کی بڑی پیشگوئی



ورلڈ کپ 2023ء کا اہم ترین میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔

ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی نے بڑے میچ پرپیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہو گا اور بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔

دوسرہ کامن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اہم میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست دیں گے۔ ہم نے پہلے بھی بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آج کے میچ کے لیے فیورٹ کوئی بھی نہیں، دونوں ٹیمیں برابر ہیں، ٹاس کا آج کے میچ پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

تاحیات نااہلی ختم کرنا خلافِ آئین ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اقدام چیلنج



الیکشن ایکٹ میں نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے، اب پارلیمنٹ کی جانب سے اس میں ترمیم کرنا آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو ترمیم کے ذریعے 5 برس کر دیا گیا ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

شہری کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ایبٹ آباد: زیرتعمیر گھر کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں برآمد



صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں زیرتعمیر گھر کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بجنہ ڈھوڈیال میں زیرتعمیر گھر کے کنویں میں لاشوں کی موجودگی پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کنویں سے نکالا، مرنے والوں کی شناخت عمر، ذیشان اور منیب کے ناموں سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ تینوں بھائی خود گھر کی تعمیر کا کام کر رہے تھے، ان کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

پاک بھارت ٹاکرا: سلمان خان کی فلمی اسٹائل میں بھارتی ٹیم کی حمایت



بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم مقابلے پاک بھارت ٹاکرے پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج دن ڈیڑھ بجے احمدآباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی ٹیم کی سپورٹ کی ہے اور وہ اپنی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3′ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی کرکٹرز کو ٹائیگرز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگاتار 7 جیت کے بعد بھی آٹھویں بار کانٹے کی ٹکر ہو گی۔

بالی ووڈ اسٹار کہتے ہیں کہ پورے بھارت کو اپنی ٹیم کی آٹھویں جیت کا انتظار ہے۔

سلمان خان ویڈیو میں اپنی فلم کا ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب تک ٹائیگر مرا نہیں تب تک ٹائیگر ہارا نہیں۔

چاولوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف قسم کے چاولوں کی قیمتوں میں نمایاں طور پر 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اری 6 چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 125 روپے فی کلوگرام پر کھڑی ہے، جبکہ اری 9 چاول 30 روپے کی کمی کے بعد 190 روپے میں دستیاب ہے۔

86 پرانے چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی جس سے اس کی قیمت 210 روپے فی کلو تک گر گئی جبکہ 46 روپے کی کمی کے بعد اب 86 نئے چاول کی قیمت 161 روپے فی کلو ہے۔

سیلا چاول، جس کی قیمت پہلے 335 روپے تھی، اب 260 روپے فی کلو ہے، اور باسمتی چاول، جو 370 روپے تھا، اب 250 روپے فی کلو ہے۔

ہول سیل گروسرز کے وائس چیئرمین اسماعیل آگر نے نشاندہی کی کہ پچھلے سال کے سیلاب نے فصل کو بری طرح متاثر کیا تھا۔تاہم اس سال کی زائد پیداوار کے باعث چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسماعیل آگر نے مزید انکشاف کیا کہ برآمد کنندگان نے چاول کی برآمدات کے لیے 3 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ ہدف وافر فصل کی وجہ سے حاصل کیا جائے گا۔