Tag Archives: کرکٹ ورلڈ کپ

ورلڈکپ میں سری لنکا کی پہلی فتح، نیدر لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی



 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا نے  نیدر لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی تاہم پہلی کامیابی کے باوجود سری لنکا کی پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن ہے۔

سری لنکا اور نیدر لینڈ کا میچ بھارتی شہر لکھنئو کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلا گیا۔ نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے سری لنکا نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 262 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہدف ک تعاقب میں سری لنکا کی پہلی تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم قدرے دبائو میں آگئی تاہم اس کے بعدسدیرا سمارا وکرما کی91 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔اسالانکا نے بھی44 رنز بنائے جبکہ اوپنرنیسانکا54 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں ڈی سلوا نے بھی 30 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ایونٹ میں سری لنکا کی پہلی فتح ہے اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنے تینوں میچز میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ سری لنکن ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف ایک میچ جیت سکی جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم بھی چار میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست، آسٹریلیا نے گرین شرٹس سے چوتھی پوزیشن چھین لی



بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے  18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو62 رنز سے شکست دے کرچوتھی پوزیشن بھی چھین لی۔368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی،،163 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔  یہ اس ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے جس کے بعد پاکستان ٹاپ فور ٹیموں سے ڈراپ ہو کر پانچویں نمبر پرآگیا ہے ۔

تاریخی ہدف کے  تعاقب میں پاکستان نے عمدہ آغاز کیا لیکن اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز ذمہ داری کامظاہرہ  نہ کرسکا۔ امام الحق70 اور عبداللہ شفیق64 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 134 کے سکور پرگری جب عبداللہ شفیق کیچ آئوٹ ہوگئے۔154 کے سکور پرامام الحق بھی ساتھ چھوڑ گئے۔175 کے سکور پر کپتان بابراعظم بھی 18 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل30 اورافتخار احمد26 رنز بناسکے، محمد نواز نے14 اور شاہین آفریدی نے 10 سکور بنائے، پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں ہی آئوٹ ہوگئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 367 رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے چانس ملنے کے بعد163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ وارنر کا جب اسامہ میر نے  شااہین آفریدی کی گیند پرکیچ ڈراپ کیا تو آسٹریلیا کا مجموعی سکور35 سے بھی کم تھا۔

 پاکستان کی طرف سے حارث رئوف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں24 رنز دیئے جبکہ ابتدائی تین اوورز میں حارث رئوف کو47 رنز پڑ گئے۔

31 ویں اوورز میں آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ ڈیوڈ وارنر نے جب 85 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تواس  میں7 چوکے اور 6 شاندار چھکے شامل تھے جبکہ مچل مارش نے 101 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 10 چوکے اور 6 شاندار چھکے شامل تھے۔

34ویں اوور میں پاکستان کو259 رنز پہلی کامیابی ملی جب شاہین آفریدی کی گیند پرمچل مارش اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،مچل مارش نے 108 گیندوں پر121 رنز بنائے جن میں9 چھکے اور 10چوکے شامل تھے، اگلی ہی گیند پر شاہین آفریدی نے میکسویل کو بھی کپتان بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرادیا۔ میکسویل کے بعد جب سمتھ بلے بازی کے لئے آئے تو کپتان بابراعظم نے اسامہ میر کی گیند پر ان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔ آسٹریلیانے 300 رنز صرف 40 اوورز میں ہی مکمل کرلئے تھے  اور اس کے صرف تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ 43 ویں اوور میں حارث رئوف نے ڈیوڈ وارنر کوشاداب خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا تو آسٹریلیا کا سکورچار وکٹوں کے نقصان پر325 رنز ہو چکا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 124 گیندوں پر 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد پاکستانی بولرز نے بعد میں آنے والے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور367 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی، پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شاہین آفریدی رہے جنہوں نے دس اوورز میں 54 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے 8 اوورز میں57 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے،افتخار احمد نے 8 اوورز میں37 رنز دیئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ حارث رئوف نے 8 اوورز میں83 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 9 اوورز میں82 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کرسکے، محمد نواز نے 7 اوورز میں43 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

ڈراپ کیچ کے بعد ڈیوڈ وارنر کی سنچری، اسامہ میرکی غلطی پاکستان کو مہنگی پڑ گئی



ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گیند پر جب اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا توآسٹریلیا کا اسکور35 سے بھی کم تھا۔ چانس ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے حارث رئوف، افتخار احمد ، اسامہ میر اور محمد نواز کے خلاف ایسا جارحانہ کھیل پیش کیا کہ پاکستانی بولرز لائن ولینتھ ہی بھول گئے۔ڈیوڈ وارنر نے 7 چوکوں اور6 شاندار چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی  اور مچل مارش کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بھی قائم کی۔ ڈیوڈ وارنر نے سنچری کے لئے 85 گیندوں کاسامنا کیا۔ ڈیوڈ وارنر کو سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسرا چانس ملا جب اسامہ میر کی گیند پر عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کردیا۔

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مچل مارش نے بھی پاکستانی بولرز کے خلاف کھل کر وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس لگائیں، مچل مارش نے بھی سنچری سکور کی جب ان کی سنچری مکمل ہوئی تو وہ  10 چوکے اور 6 شاندار چھکے لگاچکے تھے ۔

ورلڈ کپ: بھارت کی مسلسل چوتھی فتح،بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست



پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں  بھارت نے  بنگلہ دیش  کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی،بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لئے 257 رنز کاہدف دیاتھا جس کے جواب میں بھارتی نے عمدہ بلے بازی کامظاہرہ کیا۔ بھارت کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 48 رنز بنائے جن میں7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، بھارتی اوپنر شبمن گل نے نصف سنچری سکور کی ، ان کی 53 رنز کی اننگز میں5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ویرات کوہلی نے 103 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ، ان کی سنچری میں4 شاندار چھکے  اور6 چوکے شامل تھے، کوہلی نے سنچری کے لئے 97 گیندوں کاسامنا کیا، شہریاس  نے 19 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 34 گینوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 42 ویں اوورز میں ہی پورا کرلیا ۔
میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاتھا، بنگالی اوپنرز نے93 رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم 93 رنز پر تنزید حسن کے آئوٹ ہونے کے بعد بعد میں آنے والے بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے۔
اوپنر تزید حسن نے 43 گیندوں پر5 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر لٹن داس بھی 66 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ دونوں اوپنرز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ رنزنہ بنا سکا۔ مشفیق الرحیم 38 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔نجم الحسن 8، مہدی حسن میراز3 اور توحید ہردوئے 16رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
محمود اللہ نے اختتامی اوورز میں عمدہ کھیل پیش کیا اور3 چھکوں،3 چوکوں کی مدد سے46 رنز بنائے۔
بنگلہ دیشی ٹیم آج کپتان شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کے بغیر میدان میں اتری تھی ۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے تین بیمار کھلاڑی فٹ ہوگئے



ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبرآگئی، قومی کرکٹ ٹیم تین کھلاڑی صحت مند ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ، عبد اللہ شفیق اور زمان خان تینوں صحت یاب اور زمان خان فٹ ہوگئےہیں۔ گزشتہ روزپریکٹس سیشن میں سلیمان علی آغاز آئے تھے تاہم انہیں پھربخارہوگیاامکان ظاہرکیاجا رہاہےکہ وہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان کا بھی آج ٹیسٹ ہوا ہے انہیں ایک ہفتے کا مزیدآرام کرنےمشورہ دیا گیا ہے،وہ آسٹریلیا اور افغانستان ٹیم کیساتھ میچ میں دستیاب نہیں ہونگے

مجھے آپ پر 100 فیصد یقین ہے: بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام



قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں جیسا کرتے ہیں ویسے ہی میچ کے دوران کریں، اس میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں۔

جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر 100 فیصد یقین ہے، لہٰذا آپ بھی یقین کے ساتھ میدان میں اتریں۔

قومی کرکٹ ٹیم آج چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ کل آسٹریلیا کے ساتھ سامنا ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل 3 میچ کھیلے ہیں جن میں 2 میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری



کرکٹ کا عالمی مقابلہ بھارت میں جاری ہے، ایونٹ کے 17ویں میچ میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

بنگلا دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کھیل جاری ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا 17واں میچ بنگلا دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھارتی شہر پونے میں مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے 3 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کے میچ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، جدیجا، شردل، بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے اسکواڈ میں نجم الحسین، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، مشفیق الرحیم، توحید، محمداللہ، نسوم احمد، حسن محمود، مستفیظ الرحمان، شریف الاسلام شامل ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بابر اعظم پر تنقید



سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے بابر کو خود میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے کہا کہ ضروری ہے بابر اعظم اپنی شخصیت، گیم اور مائنڈسیٹ میں تبدیلی لائیں۔

گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی، عمران نذیر، سعید انور اور عامر سہیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اٹیکنگ کرکٹرز کی ایک تاریخ رہی ہے۔ لیکن موجودہ تینوں پاکستانی ٹاپ آرڈرز کا بیٹنگ اسٹائل ایک جیسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں مگر انہیں ذمہ داری لینا ہو گی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ٹیم ویسا کھیلتی ہے جیسا کپتان کھیلتا ہے، وسیم اکرم کو اس لیے یاد کیا جاتا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 3وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان ٹائٹل جیتا۔

بھارتی کپتان روہت شرما کو تیز رفتاری پر چالان



بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما کو تیزرفتاری کے باعث چالان کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونے کی طرف جا رہے تھے۔

پونے پولیس نے بھارتی کپتان روہت شرما کے 3 چالان کیے جو ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہوئے ہیں۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روہت شرما کو آن لائن چالان کیے گئے جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق روہت شرما کو ورلڈ کپ کے دوران اپنی کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی



سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے احمد آباد کے میچ میں پاکستانی شائقین کی کمی محسوس کی گئی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں ملکوں کے شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوتے۔

سید کرمانی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو جب کارکردگی دکھانے پر داد نہ ملے تو حوصلہ پست ہو جاتا ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھارت میں عدم موجودگی ایک بہت بڑا سوال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، وہ مستقل مزاجی سے کھیلتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی بولنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

ورلڈ کپ: بھارت بنگلا دیش میچ سے قبل پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا انوکھا اعلان



کرکٹ کا عالمی مقابلہ بھارت میں جاری ہے، آج کے میچ میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس سے قبل پاکستان کی اداکارہ سحر شنواری نے بھارت بنگلا دیش میچ سے قبل انوکھا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر سحر شنواری نے لکھا کہ اگر بنگلا دیش کی ٹیم نے بھارت کو ہرا دیا تو میں بنگالی لڑکے ساتھ فش ڈنر ڈیٹ کے لیے ڈھاکا جائوں گی۔

ایک اور پوسٹ میں سحر خان لکھتی ہیں کہ بھارت کو صرف بنگلا دیش کی ٹیم ہی سبق سکھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی ہے جب کہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی چوتھی فتح، افغانستان کو149 رنز سے شکست دے دی



ورلڈکپ2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو149 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے  289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔رحمت شاہ 36 اور عظمت اللہ عمرزائی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین بھیجا، وِل ینگ 54 اور رچن رویندرا 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جبکہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔
4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 144 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

تاہم پھر ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں چیپمین نے ناقابل شکست 25 اور سینٹنر نے 7 رنز اسکور کیے، یوں کیویز کا اسکور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز تک پہنچا۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔