اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جمعرات کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔
صدرمملکت نے فوری جنگ بندی اور خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کیلئے ایک انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں کہ لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، یہ سب کچھ مزید تلخی پیدا کرتا ہے۔
Tag Archives: صدر مملکت
عمران خان عارف علوی سے مکمل مایوس ہیں، علیمہ خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیوں کہ وہ آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں، قید میں ہونے کے باعث ان کا وزن کم ہو گیا ہے، جیل میں ان کی ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے اور ہم نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی عارف علوی سے مایوسی کی وجہ سے یہ ہے کہ صدر مملکت 90 روز میں انتخابات کرانے کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال نہیں کر سکے۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کو سائفر کیس میں لمبی سزا دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔