آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل تین ناکامیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین اورسابق کرکٹرز سے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کیاجائے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مسلسل تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں، امید ہے پاکستانی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔