Tag Archives: پیشگوئی

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی



سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے احمد آباد کے میچ میں پاکستانی شائقین کی کمی محسوس کی گئی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں ملکوں کے شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوتے۔

سید کرمانی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو جب کارکردگی دکھانے پر داد نہ ملے تو حوصلہ پست ہو جاتا ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھارت میں عدم موجودگی ایک بہت بڑا سوال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، وہ مستقل مزاجی سے کھیلتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی بولنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

ورلڈ کپ: فاسٹ بولر احسان اللہ کی پاک بھارت میچ کے حوالے سے اہم پیشگوئی



پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے پیش گوئی کی ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں کل ہونے والا پاک بھارت میچ پاکستان باآسانی جیت جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں احسان اللہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تاریخی کامیابی پر مجھے خوشی ہوئی ہے، ہماری ٹیم سب کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے تو یہ بہت ہی مزے کی بات ہو گی۔

احسان اللہ نے کہا کہ حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں اور اچھی بولنگ کرتے ہیں۔ کبھی کبھار خراب دن آ جاتا ہے۔ کل ہونے والا بھارت کے خلاف میچ ہم یکطرفہ جیت جائیں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ انجری کے باعث سرجری کی وجہ سے ان دنوں کرکٹ سے دور ہیں۔

موت کی پیشگوئی کے بعد نجومی کے چاکلیٹ کھلانے پر خاتون کا انتقال



میسیو(این این آئی)ایک 27 سالہ برازیلین خاتون ایک مقامی خانہ بدوش نجومی خاتون کے پاس گئیں جس نے خاتون کی قریبی موت کی پیشگوئی کی اور 1 دن بعد ہی خاتون کا انتقال ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی شہری خاتون فرنینڈا سلوا والوز ڈا کروز پنٹو رواں ماہ ایک مقامی نجومی خاتون کے پاس اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنے گئی تھیں جس پر نجومی نے انہیں موت کی پیشگوئی کی اور ساتھ ساتھ ایک چاکلیٹ بھی دی۔

گھر میں آکر فرنینڈا نے چاکلیٹ کھائی جس کے بعد شدید پیٹ درد، قے، ناک سے خون بہنے اور ضرورت سے زائد تھوک کا سامنا کرتے ہوئے وہ بیمار ہوگئیں۔

انہیں فوری طور پر سانتا کاسا ڈی میسریکورڈیا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹر کو ان کی طبی حالت سمجھ نہیں آئی جبکہ اگلے دن وہ تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

خاتون کے اہلخانہ کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق فرنینڈا نے اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ فرنینڈا نے انہیں بتایا تھا کہ وہ شہیر میسیو میں ایک فرضی خانہ بدوش نجومی کے پاس گئی تھیں جس نے ان کی جلد موت کی پیشگوئی کی اور ملاقات کے اختتام میں ایک چاکلیٹ بھی دی۔

فرنینڈا نے اسی دن گھر آکر چاکلیٹ کھائی اور پھر بیمار پڑ گئی اور زہر کی علامات کا سامنا کرنا شروع کر دیا۔پولیس ذرائع نے فرنینڈا کی موت پر روشنی ڈالنے ہوئے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اگر اہلخانہ فرنینڈا کو موت کے فورا بعد ہی دو ماہ قبل دفنا دیتے تو زہر کی جانچ کے ٹیسٹ کے بغیر تحقیقات نہیں ہو پاتیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ: محمد عامر اور عماد وسیم نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے



کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز آج بھارت میں ہونے جا رہا ہے، جہاں ہر کوئی اپنی اپنی فیورٹ ٹیموں کو لے کر تبصرے کر رہا ہے وہیں کرکٹ اسٹارز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے بھی اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو جب بھی نظرانداز کیا جائے تو وہ شاندار کم بیک کرتی ہے۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا کو فیورٹ قرار دیا ہے کہ یہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتی ہیں۔