All posts by ghulam mustafa

’ابھی تو مین جوان ہوں ‘، اداکارہ میرا فلم میں ہیروئن بننے کی خواہاں



لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرا کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ میں نے تو ابھی بہت کام کرنا ہے، فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی۔

میرا نے کہا کہ مجھے بھارت سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے پاکستان کو ترجیح دی ہے ۔

چاہت فتح علی خان کا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز



لاہور (این این آئی) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز کر دیا ہے۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے تازہ ترین گانے کی جھلک شیئر کردی۔

گلوکار نے ویڈیو میں اپنے آپ کو دکھایا اور اسے خوشی سے رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جیتے گی بائی جیتے گی یعنی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی۔

جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے دھن لہروں کو پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کی طرف موڑ دیتے ہیں جس میں ”انشا اللہ جیتیں گے”،(اللہ کے فضل سے ہم جیتیں گے کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی فخر کا احساس پیدا کرتے ہوئے کرکٹ کے جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ویڈیو میں موجود موسیقی ہندوستانی دھنوں کی یاد دلاتی ہے، جو دونوں ملکوں کے ثقافتی کلچر کو یکجا کرتی ہے۔

امریکا: ریپبلکن اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب



امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کانگریس میں ووٹنگ کرائی گئی، ووٹنگ کے دوران 216 ارکان کی جانب سے کیون مکارتھی کے خلاف ووٹ دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 426 کے ایوان میں 8 ریپبلکنز ارکان کی جانب سے بھی کیون مکارتھی کی مخالفت کی گئی ہے۔

بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث مشہور اداکارہ عرفی جاوید کی نئی انٹری



بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث مشہور بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی منگنی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور کچھ مبینہ تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل عرفی جاوید کی 2 تصاویر میں ان کو ایک لڑکے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، مگر وائرل تصاویر میں لڑکے کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔

تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عرفی جاوید نے منگنی کر لی ہے مگر ابھی اسے خفیہ رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کی بہن کی جانب سے بھی جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید نیم عریاں لباس میں فوٹوشوٹ کرانے کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، رواں برس جنوری میں ان کو دبئی میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by POP Diaries (@ipopdiaries)

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا عمل مکمل



قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں ہوئی ہے۔ اب نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کریں گے اور پھر ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کو ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف ہو گئی تھی۔ جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے ان کے کندھے کی سرجری تجویز کی تھی اور یوں وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے۔

اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ کرکٹ ہے یا فٹ بال میچ؟ حسن علی کے ایکشن پر سب مسکرا دیئے



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فٹ بال اسکلز کا استعمال کیا جس پر کوئی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا اور سب مسکرا بھی دیئے۔

وارم اپ میچ کے دوران آسٹریلیوی بیٹر نے شارٹ کھیلی، جب حسن علی نے دیکھا کہ گیند کو ہاتھ سے روکنا ممکن نہیں تو انہوں نے فٹ بال اسکلز کا استعمال کیا اور کک لگاتے ہوئے گیند کو بائونڈری سے باہر جانے سے روک دیا اور یوں وہ 2 رنز بچانے میں کامیاب رہے۔

حسن علی کے اس ایکشن پر جہاں اس میچ میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے ان کو داد دی بلکہ کمنٹیٹر اور دیگر افراد نے بھی حسن علی کے ایکشن کی تعریف کی اور مسکرا بھی دیئے۔

واضح رہے کہ حسن علی کی ایک لمبے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، وہ انجرڈ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

امیتابھ بچن اور رجنی کانت 32 سال بعد ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے



بھارت کے 2 معروف اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت ایک بار پھر 32 سال بعد ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت ‘تھلائیور 170′ نامی فلم میں ایک ساتھ ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل 1991 میں سپر ہٹ فلم ’ہم‘ میں دونوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔

امیتابھ اور رجنی کانت کے چاہنے والوں کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے کیوں کہ اس سے قبل جب بھی دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تو اسے بے حد پسند کیا گیا۔

متوقع فلم تھلائیور170 رجنی کانت کے کیریئر کی 170 ویں فلم ہو گی جو اداکار کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کے ایکشن میں نظر آنے کا اعلان لائیکا پروڈکشنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

جونہی امتیابھ بچن اور رجنی کانت کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی خبریں سامنے آئی ہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے جہاں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ میں کیس کی سماعت کی۔

خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی مجموعی طور پر چوتھی اور اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے دوران پیش ہوئے، اس موقع پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نے پیروی کی۔ جیل میں ٹرائل کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، جب تک فیصلہ نہیں آ جاتا ایف آئی اے کے چالان کی کاپیاں وصول نہیں کی جائیں گی۔

آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

جج نے سماعت روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو گی: عمران خان



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو گی، سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل بھی جیل میں ہی کیا جا رہا ہے۔

اپنی ماں کو گالی مت دو



تحریر:۔ شکیل انجم

احمد ندیم قاسمی نے ملک میں زوال کے خدشات محسوس کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترےوہ فصل گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہوخدا کرے کہ نہ خم ہو سر وقار وطن اوراس کےحسن پہ تشویش ماہ وسال نہ ہو ایک وہ وقت تھا جب ملک کا ہر شخص ملک و قوم کی عزت و ناموس کے لئے کٹ مرنے کو تیار رہتا تھا،وطن سے ایسی محبت جیسے ماں سے،یہ عقیدت دنیاوی یا ظاہری نہیں بلکہ یہ جذبہ نسل در نسل مذہبی عقیدہ کی طرح منتقل ہوتا چلا جاتا تھا اور وطن کے ساتھ یہ عقیدت و احترام کے خون کے خلیوں میں رچ بس جاتی تھی۔مذہبی عقائد کا احترام سب پر واجب اور فرقہ واریت کو گناہ سمجھا جاتا،پورا معاشرہ ہم آہنگی کے ساتھ اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے وطن کی سلامتی کی عملی کوششوں کو اپنی ذمہ داری کر کرتا تھا لیکن قومی یکجہتی کے دشمنوں کی سازشوں سے آج یہ قوم وہ کچھ دیکھ رہی ہے جس کا ماضی میں تصور بھی گناہ سمجھا جاتا تھا۔اسی ملک کے بعض “غیر پاکستانیوں” نے دشمن کے ایجنڈے کے تحت اس ملک کی نوجوان نسل کی رگوں میں نفرتیں بھر دیں اور انہیں اپنی “ماں” کو گالی دینے کی ترغیب دی اور یہ گالی پوری دنیا میں پھیلادی اور ملک کی ناموس کو تار تار کر دیا۔ماں کو گالی دینے والے اپنے حسب ونسب، اصلیت، جائز و ناجائز خون اور اپنے مقام و مرتبے کا تعین خود کرتے ہیں۔پاکستان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پاکستانی پاسپورٹ جلانے والوں کا اب پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے۔مقامی اور بین الاقوامی سازش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی افراتفری، منافرت اورکشمکش، پاکستان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا کے ایسے ممالک اور مقامات تک جاپہنچ گئی جو بھارتی خفیہ ایجنسی ،را، کے زیر اثر تھے۔ظاہر ہے ان حالات میں جب ایسے پاکستانی بھی پاکستان اور

اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازش میں شریک ہوگئے تو سمندرپار پاکستانیوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نے پاکستانیوں کی منفی سوچ کو بدلنے اور انہیں قومی دھارے میں واپس لانے اور ان کی روحوں کو نفررتوں سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور اپنے اس مقصد کے حصول کی کوششوں کا آغاز کردیا اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کو توڑنے کی موبوط اور منظم تحریک شروع کردی۔ ظہیر احمد مہر کی سربراہی میں قائم اس عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستانیوں کو جوڑنے اور ان میں جذبۂ حب الوطنی اجاگر کرنے کی تحریک اس قدر طاقتور اور منظم تھی کہ اس کے نتائج ابتدا میں ہی سامنے آنے لگے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت،اسرائیل اور دوسری قوتوں کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کے تعاون سے اختیار کئے جانے والے بیانیہ کو یکسر مسترد کرنا شروع کردیا۔اس تنظیم نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران “ہفتۂ امن اور حب الوطنی” منایا جس میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی پالیسی کو مسترد کیا۔اس دوران امریکہ کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کیں جن میں سانحۂ جڑانوالہ کے حوالے سے پاکستان کی عیسائی کمیونیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے سربراہ ظہیر مہر نے رابطہ کرنے پر 9مئی اور سانحۂ جڑانوالاکے بعد بین اقوامی سازش کے تحت پیدا کئے جانے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل جھونک دئیے اور امریکہ اور برطانیہ کے علاوہ دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں گمراہی کے راستے پر چلائے جانے والے نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی تربیت دے کر اور انہیں میدان میں اتارا۔ظہیر مہر نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے امریکہ کے ہندو اکثریتی علاقوں تربیت گاہیں قائم کر رکھی ہیں جن میں پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے گمراہ لیڈروں اور کارکنوں کو پاکستان کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی تربیت دی جاتی ہے اور پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک کو گالی دینے اور نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے- ظہیر مہر نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے شب و روز محنت کے نتیجے میں حالات پر قابو پا لیا ہے اور ملک سے محبت جذبہ واپس آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ نیوز اردو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ



چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور امریکا کے وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر نے بتایا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔

پیٹ رائڈر کے مطابق جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران علاقائی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

یوکرین کی مدد کے حوالے سے پاکستان خود کوئی بات کر سکتا ہے: امریکا



ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اگر یوکرین کی مدد کی گئی ہے تو اس پر وہی بات کر سکتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے یوکرین کی مدد کی جا رہی ہے ان میں سے کچھ ممالک ایسے ہیں جو عوامی سطح پر توجہ چاہتے۔

ترجمان نے کہاکہ امریکا کا عمران خان اور وائٹ ہائوس کے باہر ہونے والے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ عمران کا معاملہ پاکستان کا داخلی ایشو ہے اس پر کوئی بھی موقف پاکستانی حکومت کی جانب سے ہی دیا جا سکتا ہے۔