ورلڈ کپ: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میچ کی ٹکٹیں مانگنے والوں سے تنگ



بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی ورلڈ کپ کے دوران میچ کی ٹکٹیں مانگنے والوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹیں نہیں مل سکیں وہ گھر میں بیٹھ کر میچ کو انجوائے کریں۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ میں اپنے دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھ سے ٹکٹ کا تقاضا نہ کریں۔

ویرات کوہلی کی اسٹوری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی انسٹاگرام پر لکھا کہ پلیز اگر کوہلی کی جانب سے جواب نہ ملے تو مجھ سے بھی ٹکٹ لے کر دینے کی درخواست نہ کی جائے۔

حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے عمل درآمد کمیٹیاں قائم کردیں



کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے تین کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبائی تارکین وطن کی واپسی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل کمیٹی کے کنوینر کمشنرز اور ضلعی کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جب کہ غیر ملکی تارکین کی واپسی عملدرآمد کمیٹی میں پولیس، کورہیڈکوارٹر، آئی بی، نادرا، ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور کمشنر افغان پناہ گزینوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

کمیٹیاں غیر رجسٹرڈ تارکین وطن افراد کا ڈیٹا جمع کریں گی اور ان کی ملک بدری اورآمد کی روک تھام کے لییاقدامات کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔یہ کمیٹیاں صوبائی سرحدوں اور شہری علاقوں میں غیر ملکی باشندوں کی روک تھام کے امور کی نگرانی بھی کریں گی۔

بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب



کراچی(این این آئی) شہری موسمی بخار سے بچائو کے لیے فلو ویکسین لگوائیں، اسپتالوں میں معمول کی نسبت موسمی بخار، الرجی زکام، کھانسی اور نمونیہ کے کیس دگنے ہوچکے ہیں جب کہ نمونیہ بچوں اور بزرگ افراد کو زیادہ متاثر کررہا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کراچی میں موسمی بخار ، زکام ،کھانسی اور نمونیہ کے امراض کے کیسوں میں معمول کی نسبت اضافہ ہورہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل اسپتال کے او پی ڈی میں زکام ،کھانسی اور نمونیہ کے 10 سے 20 مریض آرہے تھے جبکہ اب یہ تعداد 40 سے 50 تک جاپہنچی ہے۔

جناح اسپتال کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے اس ضمن میںبتایا کہ جناح اسپتال میں میڈیسن کی او پی ڈی میں روزانہ 100 مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں ماضی میں یومیہ 100 میں سے 20 مریض نزلہ ،زکام،کھانسی اور نمونیہ کی شکایت کے ساتھ اسپتال میں آرہے تھے اب یومیہ 50 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، ان میں سے بیشتر مریضوں کو موسمی بخار بھی ہورہا ہوتا ہے۔

یہ تمام کیس الرجی کے رپورٹ ہورہے ہیں۔ابتدا میں جب مریض ان علامات کے ساتھ اسپتال میں آتا ہے تو ہم اس کا علاج الرجک فلو کے طور پر کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی متاثرہ فرد میں بہتری نہیں آتی تو پھر ہم اس کو پی سی آر ٹیسٹ کی تجویز دیتے ہیں تاکہ تشخیص کی جاسکے کہ کہیں یہ وائرس انفیکشن تو نہیں ہے لیکن واضح کرتا چلوں کہ ابھی تک الرجک زکام، کھانسی کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں ان میں سے وائرل کیسز کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اکثر شہری خود ہی گھر میں اینٹی بائیوٹک دواں کا استعمال شروع کردیتے ہیں جس کے سبب صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے لہذا شہری گھریلو نسخے اپنانے سے گریز کریں اور ڈاکٹروں سے لازمی رجوع کریں۔

جناح اسپتال کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا ہے کہ جیسے ہی مون سون کا موسم ختم ہوا ہے اور ہوا میں آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسکول جانے والے بچوں اور بزرگ افراد نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیہ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اسپتال میں آنے والے مریضوں کی حالت زیادہ تشویشناک تو نہیں مگر کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔

اسپتال میں معمول کی نسبت زکام،کھانسی اور نمونیہ کے کیس تقریبا دگنے ہوچکے ہیں جن افراد کی صحت پر ہر سال موسمی تبدیلی منفی اثرات مرتب کرتی ہے یا ان کے پھیپھڑے کمزور ہوتے ہیں ان کو طبی ماہرین فلو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہیں جن میں ایچ انفلوئنزا ویکسین اور نیموکوکل ویکسین شامل ہیں۔

ورلڈ کپ: نسیم شاہ کی عدم موجودگی قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار



کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو پاکستان کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نسیم شاہ کی کمی سوچ سے بھی زیادہ محسوس ہو گی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر ہو گا کیوں کہ فخر زمان کبھی کبھار پرفارم کرتے ہیں۔

اسکاٹ اسٹائرس نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی میچوں میں فتح کے لیے ضروری ہو گا کہ چوتھے سے چھٹے نمبروں تک بیٹرز بہترین کارکردگی دکھائیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ ہونے کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے کندھے کی سرجری کی گئی ہے۔

ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ



کراچی(این این آئی)سندھ کی منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی سے سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سندھ فارنزک سائنس لیبارٹری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل احمد عقیلی کے مطابق الیکشن کمیشن سے اس اہم نوعیت کے منصوبے کو پابندی سے استثنیٰ دینے کیلیے رجوع کیاجارہا ہے تاکہ سائنسی بنیادوں پر تفتیش سے عدالتی نظام پر زیر التوا مقدمات کی وجہ سے بڑھنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

سندھ فارنزک لیب کے منصوبے کے بارے میں صحافیوں سے ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل احمد عقیلی نے کہاکہ مختلف وجوہات کی بنا پر سندھ فارنزک لیب کا منصوبہ پہلے بھی 6سال تک تاخیر کا شکار رہا تاہم اب سپریم کورٹ اور سندھ حکومت کی سپورٹ سے اب یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

فارنزک لیب کے عمارتی انفرااسٹرکچر کی تعمیر کا 40فیصد کام مکمل ہوچکا ہے 20ایکڑ رقبہ پر فارنزک لیب کی عمارت اور10ایکڑ پر رہائشی بلاکس تعمیر ہوں گے، افراط زر، میٹریل اور خدمات کی لاگت بڑھنے سے انفرا اسٹرکچر کی لاگت کا تخمینہ5.5ارب روپے سے بڑھ کر9.5 ارب روپے پر آگیاہے جس کے لیے پی سی ون پر نظرثانی کی جائیگی۔

فارنزک لیب منصوبہ 2025 میں مکمل ہوکر جدید طریقوں سے تفتیش میں معاونت شروع کردے گا، فارنزک لیبارٹری کی تفتیشی رپورٹس کی ڈیٹا بیس تیار ہوگی جو عدالتوں کو آن لائن مہیا کی جائے گی اس طرح تفتیشی میں لیبارٹری رپورٹس میں کسی بھی قسم کی تحریف یا تاخیر کے خدشہ کو ختم کیا جائے گا۔

لیبارٹری میں مجموعی طور پر 14 شعبوں میں شواہد کی تحقیق کی جائے گی دستاویزات کی جانچ، آڈیو ویژول، لیٹنٹ فنگر پرنٹ، پیتھالوجی، کرائم سین کے معائنے کی شعبہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ فارنزک لیب کیلیے سندھ حکومت نے بن قاسم ٹائون لنک روڈ سے متصل N5 کے مشرقی بائی پاس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ملیر میں30ایکڑ زمین بلا معاوضہ فراہم کی ہے۔

کراچی، ایئرپورٹ پر کھڑے نجی ایئر لائن کے طیارے کباڑ بن گئے



کراچی(این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر ناکارہ طیارے کھڑے کھڑے کباڑ میں تبدیل ہوگئے، شاہین ایئر لائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن کے درجنوں گرائونڈ کیے گئے طیارے کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کباڑ بن گئے ہیں، ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزہ جات چوری بھی ہوگئے ہیں۔

کسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث گرائونڈ کیے گئے ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ آنے اور جانے والے جہازوں کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مذکورہ طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کسٹمز حکام نے ڈی جی سی اے اے سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ واجبات کی وصولی کیلئے کسٹمز اور سی ایاے طیاروں کو نیلام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائن پر کسٹمز اور سی اے اے کے2ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ شاہین ایئرلائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

کراچی، انصاف ہائوس کے باہر پولیس اہلکاروں پرنامعلوم افرادکا حملہ



کراچی(این این آئی)کراچی میں انصاف ہائوس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔

اس واقعے سے متعلق پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گشت پر مامور موبائل پر بھی پتھرائو کیا، مزید نفری آنے پر حملہ آور پتھرائو اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، سرچنگ کے دوران 30 بور پسٹل اور 4 رائونڈ برآمد ہوئے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں اے ایس آئی شمعون دانیال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار 20 سے 25 افراد انصاف ہاس کے باہر آئے، ملزمان نے انصاف ہاس کے باہر نعرے بازی کی، نامعلوم افراد ڈنڈوں، لاٹھیوں اور آتشی اسلحہ سے لیس تھے۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر پتھرا کیا، ملزمان نے اہلکار عادل الرحمن پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی، اضافی نفری پہنچنے پر ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔درج مقدمے کے متن کے مطابق سرچنگ کے دوران 30 بور پستول اور 4 رائونڈ ملے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں کے دوران ٹیم کو اعتماد ملا: شاداب خان



قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچوں کے دوران ٹیم کو اعتماد ملا ہے، ہم نے اچھا کھیل پیش کیا مگر نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔

قومی آل راؤنڈر نے گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں کہاکہ ہم روزانہ حیدرآبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شاید اسی وجہ سے فیلڈ میں سست بھی ہو گئے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ہمیں اعتماد ملتا ہے، بھارت میں کھیلتے ہوئے حالات کا کچھ تجربہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قب دونوں وارم اپ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

عمران خان عارف علوی سے مکمل مایوس ہیں، علیمہ خان



چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیوں کہ وہ آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں، قید میں ہونے کے باعث ان کا وزن کم ہو گیا ہے، جیل میں ان کی ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے اور ہم نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی عارف علوی سے مایوسی کی وجہ سے یہ ہے کہ صدر مملکت 90 روز میں انتخابات کرانے کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال نہیں کر سکے۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کو سائفر کیس میں لمبی سزا دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اداکارہ مہک نور نے شادی کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی



لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ اسٹیج کے حلقوں میں میری شادی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں، میں جب بھی شادی کروں گی سب کو آگاہ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ میری شہرت سے حسد کرتے ہیں اور اس طرح کی بے بنیاد افواہیں کر تسکین حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے لئے ابھی بڑی عمر پڑی ہے، میں افواہیں پھیلانے والوں کو اتنا بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں نے اس شخص کا انتخاب کر لیا ہے جس سے شادی کروں گی لیکن میں قبل از وقت اس کا نام نہیں لینا چاہتی۔

’ابھی تو مین جوان ہوں ‘، اداکارہ میرا فلم میں ہیروئن بننے کی خواہاں



لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرا کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ میں نے تو ابھی بہت کام کرنا ہے، فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی۔

میرا نے کہا کہ مجھے بھارت سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے پاکستان کو ترجیح دی ہے ۔

چاہت فتح علی خان کا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز



لاہور (این این آئی) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز کر دیا ہے۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے تازہ ترین گانے کی جھلک شیئر کردی۔

گلوکار نے ویڈیو میں اپنے آپ کو دکھایا اور اسے خوشی سے رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جیتے گی بائی جیتے گی یعنی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی۔

جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے دھن لہروں کو پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کی طرف موڑ دیتے ہیں جس میں ”انشا اللہ جیتیں گے”،(اللہ کے فضل سے ہم جیتیں گے کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی فخر کا احساس پیدا کرتے ہوئے کرکٹ کے جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ویڈیو میں موجود موسیقی ہندوستانی دھنوں کی یاد دلاتی ہے، جو دونوں ملکوں کے ثقافتی کلچر کو یکجا کرتی ہے۔